پاکستان ڈائمنڈ جوبلی کپ کے فائنل میں پہنچ گیا، افغانستان کو شکست

2 گھنٹے قبل
پاکستان ڈائمنڈ جوبلی کپ کے فائنل میں پہنچ گیا، افغانستان کو شکست

مالے ( سپورٹس ڈیسک) پاکستان نے ڈائمنڈ جوبلی کپ کے سیمی فائنل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے افغانستان کی قومی فٹبال ٹیم کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔میچ کے پانچویں منٹ میں عمر نواز نے گول کر کے پاکستان کو برتری دلائی، جس کے بعد قومی ٹیم نے پورے مقابلے میں اپنی گرفت مضبوط رکھی اور برتری برقرار رکھی۔اضافی وقت میں ہارون حمید نے ایک اور گول اسکور کر کے پاکستان کی فتح کو یقینی بنایا اور افغانستان کی واپسی کی تمام امیدیں ختم کر دیں۔پاکستانی ٹیم نے گروپ مرحلے میں بھی بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔اس تاریخی کامیابی کے ساتھ پاکستان کی قومی فٹبال ٹیم 64 برس بعد کسی آزاد بین الاقوامی فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئی ہے۔ اس سے قبل قومی ٹیم 1962 کے مردیکا کپ کے بعد پہلی بار اس سطح کے کسی ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہے۔پاکستان اب 10 جون کو ڈائمنڈ جوبلی کپ کے فائنل میں میدان میں اترے گا، جہاں ٹائٹل جیتنے کے لیے فیصلہ کن مقابلہ ہوگا۔