پاکستان کا عالمی مارکیٹ میں واپسی کیلئے یورو بانڈ جاری کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد( کامرس ڈیسک)وزارت خزانہ نے امریکی ڈالر میں بینچ مارک یورو بانڈ جاری کرنے کا عمل شروع کردیا ہے۔وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد کے مطابق پاکستان 5 اور 10 سال کی مدت پر مشتمل دو حصوں میں یورو بانڈ جاری کرے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عالمی سرمایہ مارکیٹ میں واپسی کا اہم مرحلہ شروع ہوگیا ہے، جبکہ وزارت خزانہ نے مارکیٹ کے سازگار حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے یورو بانڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔خرم شہزاد کے مطابق مسلسل کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کے بعد پاکستان نے یورو بانڈ کے اجرا کا عمل شروع کیا، جبکہ مضبوط معاشی بنیادوں اور سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد نے بھی اس راہ کو ہموار کیا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے عالمی سرمایہ منڈیوں تک دوبارہ رسائی کے لیے اہم قدم اٹھایا ہے، معاشی استحکام، سرمایہ کاروں کے اعتماد اور عالمی مارکیٹ تک رسائی کا سفر جاری ہے۔