حکومت کا ایل این جی کا ایک کارگو خریدنے کا فیصلہ

حکومت کا ایل این جی کا ایک کارگو خریدنے کا فیصلہ

Aug 31, 2026|ویب ڈیسک

 اسلام آباد( کامرس ڈیسک)حکومت پاکستان نے مائع قدرتی گیس کا ایک کارگو فوری خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان مائع قدرتی گیس لمیٹڈ نے ایل این جی کے ایک کارگو کی خریداری کے لیے عالمی کمپنیوں سے بولیاں طلب کرتے ہوئے ٹینڈر جاری کردیا ہے۔پاکستان مائع قدرتی گیس لمیٹڈ کے مطابق عالمی کمپنیوں سے کل تک بولیاں طلب کی گئی ہیں اور بولیاں بھی کل ہی کھولی جائیں گی۔کمپنی کے مطابق یہ بولیاں 4 سے 8 ستمبر تک مائع قدرتی گیس کی فراہمی کے لیے طلب کی گئی ہیں۔