پاکستانی بندرگاہوں میں 85 اصلاحات مکمل، کارگو روانی تیز ہوگئی

پاکستانی بندرگاہوں میں 85 اصلاحات مکمل، کارگو روانی تیز ہوگئی

Aug 29, 2026|ویب ڈیسک

اسلام آباد( کامرس ڈیسک) پاکستان کے بندرگاہی نظام کو جدید، شفاف اور مؤثر بنانے کے لیے 99 قابلِ عمل اصلاحات تجویز کی گئی ہیں، جن میں سے 85 پر عملدرآمد مکمل ہوچکا ہے۔اصلاحاتی منصوبے کے تحت بندرگاہوں کی گہرائی برقرار رکھنے کے لیے کھدائی، سامان کی نقل و حرکت بہتر بنانے اور بندرگاہوں پر ٹریفک کا دباؤ کم کرنے کے اقدامات کیے گئے۔طویل عرصے سے بندرگاہوں پر موجود 2 ہزار سے زائد کنٹینرز کو آف ڈاک منتقل کردیا گیا، جس سے بندرگاہوں پر سامان کے دباؤ میں نمایاں کمی آئی ہے۔حکام کے مطابق ڈیوٹی واپس ادائیگی کے دعووں کو خودکار نظام سے منسلک کرنے کے ساتھ کاغذی کارروائی سے پاک کسٹمز نظام بھی متعارف کرایا گیا ہے، جس سے شفافیت اور کارکردگی میں اضافہ ہوا ہے۔بندرگاہی امور کو ڈیجیٹل بنانے اور جدید کسٹمز نظام کے نفاذ سے سامان کی ترسیل تیز ہوئی ہے جبکہ تجارتی سرگرمیوں کو بھی سہولت حاصل ہورہی ہے۔