پاکستان اور زمبابوے ویمن کرکٹ سیریز، میچ آفیشلز کا اعلان

1 گھنٹے قبل
پاکستان اور زمبابوے ویمن کرکٹ سیریز، میچ آفیشلز کا اعلان

کراچی ( سپورٹس ڈیسک)پاکستان اور زمبابوے کی ویمن کرکٹ سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ یہ چھ میچوں پر مشتمل وائٹ بال سیریز کراچی میں 4 سے 15 مئی تک کھیلی جائے گی، جس میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز شامل ہوں گے۔سیریز کے تمام چھ میچوں میں نمیلی پیریرا آن فیلڈ امپائر کے فرائض انجام دیں گی۔پاکستانی امپائرنگ پینل میں ذوالفقار جان، طارق رشید، صالحہ امتیاز، فیصل آفریدی اور ناصر حسین شامل ہیں۔ون ڈے سیریز کے لیے کامران چوہدری جبکہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے علی نقوی کو میچ ریفری مقرر کیا گیا ہے۔یہ سیریز دونوں ٹیموں کے درمیان وائٹ بال کرکٹ میں اہم مقابلوں پر مشتمل ہوگی، جس پر شائقین کرکٹ کی نظریں مرکوز ہوں گی۔