اوور 40 ورلڈکپ: پاکستان نے بھارت کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا
لاہور ( سپورٹس ڈیسک) آئی ایم سی اوور 40 کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان نے اپنے دوسرے میچ میں روایتی حریف بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔موصولہ اطلاعات کے مطابق گیانا میں جاری ایونٹ کے نویں میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارتی ٹیم 34.3 اوورز میں 143 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔بھارت کی جانب سے مرتضیٰ علی نے 48 جبکہ امیت مشرا نے 38 رنز بنا کر مزاحمت کی۔ پاکستان کی جانب سے محمد خلیل نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ محمد عرفان اور فہد جبار نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ وسیم علی اور سید فرید الدین نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستان نے 144 رنز کا ہدف 26.2 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ عدنان اکمل اور شہریار غنی نے 63، 63 رنز کی نمایاں اننگز کھیل کر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔بھارت کی جانب سے امیت مشرا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔واضح رہے کہ پاکستان نے ٹورنامنٹ میں اپنے پہلے میچ میں ریسٹ آف دی کیریبیئن کو شکست دی تھی۔