جنگ بندی کے دوران ہماری دفاعی صلاحیت مزید مضبوط ہوئی، ایرانی پاسدارانِ انقلاب

1 گھنٹے قبل
جنگ بندی کے دوران ہماری دفاعی صلاحیت مزید مضبوط ہوئی، ایرانی پاسدارانِ انقلاب

تہران( مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ جنگ بندی کے عرصے میں ایران کی عسکری اور آپریشنل صلاحیتوں میں نمایاں بہتری آئی ہے اور مسلح افواج پہلے سے زیادہ مضبوط اور تیار ہیں۔ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے جنرل سردار محبی نے کہا کہ آج ایرانی مسلح افواج ماضی کے مقابلے میں بہتر پوزیشن میں ہیں اور ان کی جنگی تیاریوں میں مزید اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے دوران ایرانی افواج نے اہم تجربات حاصل کیے، جن کی بدولت دشمن کی حکمت عملی، صلاحیتوں اور طرزِ عمل کے بارے میں معلومات کو مزید مؤثر بنایا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق اگر مستقبل میں دوبارہ کسی فوجی محاذ کا سامنا کرنا پڑا تو ایران کی کارروائی کا انداز، میدانِ جنگ کی نوعیت اور استعمال ہونے والے ہتھیار ماضی سے مختلف ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاسدارانِ انقلاب ہر ممکن صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور کسی بھی چیلنج کا مؤثر جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔