لاہور( سپورٹس ڈیسک)پاکستان ہاکی فیڈریشن نے سینئر اور جونیئر قومی ہاکی ٹیموں کے لیے اوپن ٹرائلز کے انعقاد کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کی منظوری صدر محی الدین وانی نے دے دی۔سلیکشن کمیٹی کو ٹرائلز کے انعقاد کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے، جبکہ سینئر ٹیم کے ٹرائلز کراچی، لاہور اور پشاور میں منعقد ہوں گے۔شیڈول کے مطابق کراچی میں تیرہ اپریل، لاہور میں پندرہ اپریل اور پشاور میں تئیس اپریل کو ٹرائلز ہوں گے، جبکہ عالمی کپ کوالیفائر کھیلنے والے کھلاڑیوں کو ان ٹرائلز سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔جونیئر ہاکی ٹیم کے لیے بھی اوپن ٹرائلز منعقد کیے جائیں گے، جن میں منتخب ہونے والے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ یکم مئی سے اسلام آباد میں لگایا جائے گا۔