امریکا ایران کشیدگی، عالمی منڈی میں تیل مہنگا ہوگیا

امریکا ایران کشیدگی، عالمی منڈی میں تیل مہنگا ہوگیا

Aug 31, 2026|ویب ڈیسک

 تہران( کامرس ڈیسک) امریکا کی جانب سے ایرانی جزیرے پر حملے اور ایران کی جوابی کارروائی کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں ایک ڈالر فی بیرل سے زیادہ بڑھ گئیں۔مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع چھٹے ماہ میں داخل ہونے کے ساتھ برینٹ خام تیل کی قیمت 1.08 ڈالر یا 1.23 فیصد اضافے کے بعد 89.18 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔دوسری جانب امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت 92 سینٹ یا 1.10 فیصد اضافے کے بعد 84.32 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ صورتحال ایک مرتبہ پھر کشیدگی میں اضافے کے مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔ یہ صورتحال کتنے عرصے تک برقرار رہے گی، اس بارے میں کچھ کہنا مشکل ہے، یہ چند دن بھی ہوسکتے ہیں اور کئی ہفتے بھی۔واضح رہے کہ امریکا نے ایران کے جزیرہ لارک پر فضائی حملہ کیا، جس میں پاسداران انقلاب کے 2 راکٹ لانچرز تباہ کرنے کا دعویٰ کیا گیا۔ایرانی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ جزیرہ لارک پر امریکی حملے میں متعدد ایرانی اہلکار اور شہری شہید و زخمی ہوئے۔بعد ازاں ایران نے جزیرہ لارک پر حملے کے جواب میں اردن میں تعینات امریکی فورسز کو نشانہ بنایا۔