ممبئی( سپورٹس ڈیسک)ٹینس کے عالمی اسٹار نوواک جوکووچ نے کرکٹ میں اپنی دلچسپی کا سبب بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کو قرار دیا ہے۔میڈرڈ میں ہونے والی ایک ایوارڈز تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نوواک جوکووچ نے بتایا کہ ویرات کوہلی ان کے قریبی دوست ہیں اور وہ ان سے بے حد متاثر اور ان کا احترام کرتے ہیں۔ان کے مطابق ویرات کوہلی کی وجہ سے ہی انہیں کرکٹ دیکھنے اور سمجھنے کا شوق پیدا ہوا، جبکہ دونوں کے درمیان باقاعدہ رابطہ بھی رہتا ہے جس نے اس کھیل میں ان کی دلچسپی مزید بڑھا دی ہے۔جوکووچ نے مزید کہا کہ اگر انہیں بھارت جانے کا موقع ملا تو وہ ویرات کوہلی کے ساتھ مل کر کرکٹ اور ٹینس دونوں کھیلنے کی کوشش کریں گے۔
نوواک جوکووچ نے کرکٹ میں اپنی دلچسپی کا سبب بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کو قرار دیدیا
1 گھنٹے قبل