ناروے( سپورٹس ڈیسک)ناروے کی فٹبال ٹیم کو امریکا روانگی سے قبل کیے گئے ورلڈ کپ فوٹو شوٹ پر تنقید کا سامنا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاری کی گئی تصاویر میں ناروے کی قومی فٹبال ٹیم کو وائیکنگ بحری قزاقوں کے انداز میں دکھایا گیا ہے، جہاں کھلاڑی لمبی کشتیوں کے ساتھ تیر کمان، ڈھالیں اور کلہاڑیاں لیے نظر آتے ہیں۔فوٹو شوٹ پر تنقید کرنے والوں کا کہنا ہے کہ وائیکنگز کی تاریخی شہرت لوٹ مار، تشدد اور مقبوضہ علاقوں میں نوآبادیاتی نظام قائم کرنے سے جڑی ہوئی ہے، جس کی وجہ سے اس تصور کو منفی انداز میں دیکھا جا رہا ہے۔ناروے کے ایک ماہر تعلیم کے مطابق ان تصاویر کے باعث ٹیم کو بعض حلقوں میں دائیں بازو کے انتہا پسندوں سے جوڑا جا رہا ہے۔دوسری جانب ناروے فٹبال ٹیم کے مینیجر نے اس تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے پاس اس سے زیادہ اہم امور ہیں اور وہ فوٹو شوٹ پر بحث کو غیر ضروری سمجھتے ہیں۔فوٹو شوٹ کے فوٹوگرافر یارو نے کہا ہے کہ ان تصاویر پر تنقید ہو سکتی ہے، تاہم ان کا مقصد یہ تھا کہ ناروے کی ٹیم کو وائیکنگز کی بحری مہم کے انداز میں امریکا روانہ ہوتے ہوئے دکھایا جائے۔
ناروے فٹبال ٹیم کا وائیکنگ تھیم فوٹو شوٹ، امریکا روانگی سے قبل تنازع
8 گھنٹے قبل