امریکی انتخابات میں فوج تعینات کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں

امریکی انتخابات میں فوج تعینات کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں

Sep 1, 2026|ویب ڈیسک

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی فوج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین نے کہا ہے کہ نومبر 2026 کے وسط مدتی انتخابات کے پولنگ اسٹیشنز پر فوج تعینات کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ڈیموکریٹ سینیٹر الیسا سلوٹکن کو لکھے گئے خط میں جنرل ڈین کین نے کہا کہ انتخابات کا انتظام اور سکیورٹی ریاستی اور مقامی حکام کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ فوج کا بیلٹ پیپرز، ووٹنگ مشینوں یا انتخابات سے متعلق دیگر سامان کو تحویل میں لینے کا بھی کوئی منصوبہ نہیں۔جنرل ڈین کین نے خط میں کہا کہ انہیں نومبر 2026 کے انتخابات میں فوج کے کردار سے متعلق نہ کوئی غیرقانونی حکم موصول ہوا ہے اور نہ ہی ایسے کسی حکم کی توقع ہے۔واضح رہے کہ سینیٹر الیسا سلوٹکن نے امریکی وزیر دفاع سمیت اعلیٰ عسکری قیادت سے یقین دہانی مانگی تھی کہ ٹرمپ انتظامیہ نومبر کے انتخابات میں مداخلت نہیں کرے گی۔