جنگ بندی میں توسیع پر غور نہیں، دو دن میں بڑی پیش رفت کا عندیہ، ٹرمپ کا بیان

2 دن قبل
جنگ بندی میں توسیع پر غور نہیں، دو دن میں بڑی پیش رفت کا عندیہ، ٹرمپ کا بیان

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جاری جنگ بندی میں توسیع سے متعلق کسی بھی فوری غور کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ دنوں میں صورتحال میں اہم پیش رفت متوقع ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت جنگ بندی بڑھانے کے بارے میں نہیں سوچ رہے، تاہم آنے والے دو دنوں میں غیر معمولی تبدیلیاں سامنے آ سکتی ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے عندیہ دیا کہ تنازع کا اختتام یا تو مذاکرات کے ذریعے ممکن ہے یا پھر فوجی کارروائی کے نتیجے میں ایران کی صلاحیتوں کو محدود کیا جا سکتا ہے۔