لاہور ( سپورٹس ڈیسک)سابق کپتان پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم ندا ڈار نے قومی ٹیم میں واپسی کا اعلان کر دیا ہے۔نامور آل راؤنڈر نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں ٹیم کے لیے دوبارہ دستیابی کی تصدیق کی۔ ان کا کہنا تھا کہ فوکس بڑھانے اور فٹنس کی بحالی کے لیے وقت لینے کے بعد وہ ایک بار پھر قومی ٹیم کے لیے دستیاب ہیں۔ندا ڈار نے لکھا کہ انہیں کرکٹ میں واپسی کا اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے اور وہ اس وقت بھرپور محنت کر رہی ہیں تاکہ جب بھی ٹیم کو ضرورت ہو وہ بہترین کارکردگی دکھا سکیں۔انہوں نے اپنے مداحوں اور سپورٹرز کا شکریہ بھی ادا کیا جنہوں نے مشکل وقت میں ان کا ساتھ دیا۔