نیتن یاہو کے حریف آئزن کوٹ کا اسرائیل میں تبدیلی لانے کا عزم
تل ابیب ( مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے اہم حریف گادی آئزن کوٹ نے انتخابی نتائج کی گنتی کے دوران اسرائیل میں تبدیلی لانے اور لازمی فوجی بھرتی کی پابند حکومت تشکیل دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں آئزن کوٹ نے کہا کہ وہ ووٹرز کی خواہشات پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے ملاقاتوں، مشاورت اور تیاریوں میں مصروف رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں مزید طویل جدوجہد درپیش ہے، تاہم ان کی توجہ اسرائیل میں تبدیلی لانے پر مرکوز ہے۔ابتدائی ایگزٹ پولز میں آئزن کوٹ کے اتحاد کو نیتن یاہو کے اتحاد پر معمولی برتری حاصل دکھائی گئی تھی۔ اس موقع پر آئزن کوٹ نے کہا تھا کہ اسرائیلی عوام نے تبدیلی کے حق میں ووٹ دیا ہے، تاہم انہوں نے واضح کامیابی کا اعلان نہیں کیا۔تازہ تخمینوں کے مطابق نیتن یاہو کے اتحاد کو 53 نشستیں ملنے کا امکان ہے، جو سبکدوش ہونے والی پارلیمان میں حاصل 68 نشستوں سے نمایاں کم ہیں۔ دوسری جانب آئزن کوٹ کے اتحاد کو 48 نشستیں ملنے کی توقع ہے، جبکہ عرب جماعتوں کو ریکارڈ 19 نشستیں حاصل ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔