نیپال میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ، ہلاکتیں 1050 ہوگئیں
کٹھمنڈو( مانیٹرنگ ڈیسک) نیپال میں تباہ کن سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کے واقعات کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 1,050 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ 4 ہزار افراد تاحال لاپتا ہیں، جن میں 583 غیر ملکی شہری بھی شامل ہیں۔امدادی ٹیمیں ہیلی کاپٹروں، بھاری مشینری اور کھدائی کرنے والی مشینوں کی مدد سے دور دراز علاقوں سمیت تباہ شدہ پن بجلی منصوبوں میں پھنسے افراد کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔نیپال کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق کم از کم 639 افراد تباہ شدہ پن بجلی گھروں میں پھنسے ہوئے ہیں، جبکہ تقریباً 300 کارکنوں کے سرنگوں میں محصور ہونے کا خدشہ ہے۔رپورٹ کے مطابق اب تک 11 ہزار سے زائد افراد کو بحفاظت ریسکیو کیا جاچکا ہے۔ اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے ابتدائی تخمینے کے مطابق سیلاب کے نتیجے میں تقریباً 22 لاکھ ٹن ملبہ جمع ہوا ہے، جس میں تباہ شدہ عمارتوں کا ملبہ، چٹانیں اور کیچڑ شامل ہیں۔