نسیم شاہ میچ کے دوران گھٹنے کی انجری کا شکار

9 گھنٹے قبل
نسیم شاہ میچ کے دوران گھٹنے کی انجری کا شکار

راولپنڈی( سپورٹس ڈیسک) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ کے دوران راولپنڈیز کے فاسٹ بولر نسیم شاہ انجری کا شکار ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق نسیم شاہ فیلڈنگ کے دوران گھٹنے میں چوٹ لگنے کے باعث میچ جاری نہ رکھ سکے اور صرف دو اوورز کروا کر میدان سے باہر چلے گئے۔راولپنڈیز کے میڈیا منیجر کے مطابق کھلاڑی کے گھٹنے میں چوٹ آئی ہے اور طبی ٹیم ان کا معائنہ کر رہی ہے، جبکہ مزید تفصیلات مناسب وقت پر جاری کی جائیں گی۔یاد رہے کہ پی ایس ایل کے اس ایڈیشن میں پہلی بار شرکت کرنے والی راولپنڈیز نے مسلسل آٹھ شکستوں کے بعد اپنی پہلی کامیابی حاصل کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔