محسن نقوی کا دورۂ بنگلادیش، پاک-بنگلا دیش ٹیسٹ میچ دیکھیں گے

8 گھنٹے قبل
محسن نقوی کا دورۂ بنگلادیش، پاک-بنگلا دیش ٹیسٹ میچ دیکھیں گے

لاہور ( سپورٹس ڈیسک)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی آج بنگلادیش کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ذرائع کے مطابق محسن نقوی ڈھاکا میں پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان کھیلا جانے والا پہلا ٹیسٹ میچ بھی دیکھیں گے۔ اس دوران ان کی بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے نگران صدر تمیم اقبال سے ملاقات بھی طے ہے۔ملاقات میں آئندہ سال ہونے والے ایشیا کپ کے انعقاد اور انتظامی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔محسن نقوی بطور ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ بھی مختلف ملاقاتیں کریں گے، جبکہ ایشین کرکٹ کونسل کے چند دیگر رکن ممالک کے نمائندوں کی بھی ڈھاکا آمد متوقع ہے۔