امریکا سمیت عالمی طاقتوں کی ایران کو زیر کرنے کی کوششیں ناکام ہوئیں، محسن رضائی

امریکا سمیت عالمی طاقتوں کی ایران کو زیر کرنے کی کوششیں ناکام ہوئیں، محسن رضائی

Oct 12, 2026|ویب ڈیسک

تہران( مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری میجر جنرل محسن رضائی نے کہا ہے کہ امریکا سے بھی زیادہ طاقتور ممالک ایران کو فتح کرنے کی کوششیں کرچکے ہیں، لیکن ان کی تمام کوششیں تاریخ کے کوڑے دان کی نذر ہوگئیں۔محسن رضائی نے اپنے سخت بیان میں کہا کہ ایران کے ساتھ محاذ آرائی کے دوران امریکا کو بارہا ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا نے مایوسی کے باعث ایران کے خلاف معاشی جنگ شروع کر رکھی ہے، تاہم اس کشیدگی کا خاتمہ کب ہوگا، اس کا فیصلہ واشنگٹن نہیں بلکہ تہران کرے گا۔ ایران اپنے جائز مطالبات پورے ہونے تک مزاحمت جاری رکھے گا۔ایرانی عہدیدار نے امریکا کو خبردار کیا کہ اگر ایران کے خلاف دوبارہ جارحیت کی گئی تو امریکی اثاثوں کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ ان کے مطابق ان اہداف میں اہم معلوماتی نظام اور مصنوعی ذہانت سے منسلک حساس آلات بھی شامل ہو سکتے ہیں۔محسن رضائی نے مزید کہا کہ ایران اب پہلے جیسے سفارتی طریقۂ کار کی طرف واپس نہیں آئے گا، تاہم اس کا مطلب یہ نہیں کہ تہران سفارت کاری کا راستہ مکمل طور پر ترک کر دے گا۔