بھارت میں لاکھوں بچے آج بھی مشقت پر مجبور، خاتمے کی کوششیں ناکام

بھارت میں لاکھوں بچے آج بھی مشقت پر مجبور، خاتمے کی کوششیں ناکام

Aug 29, 2026|ویب ڈیسک

نئی دہلی( مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں غربت اور معاشی مشکلات کے باعث بچوں سے مشقت لینے کا مسئلہ بدستور سنگین ہے۔ جاپان کے قومی نشریاتی ادارے کے مطابق، 14 سال سے کم عمر بچوں سے ملازمت کرانے پر پابندی کے باوجود لاکھوں بچے اب بھی مختلف صنعتوں میں کام کرنے پر مجبور ہیں۔ عالمی اعداد و شمار بھی بھارت میں بچوں سے مشقت کے مسئلے کی سنگینی کی نشاندہی کرتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ماضی میں جبری مشقت کا سامنا کرنے والے کھیم لال کھیترجی نے بعد میں بچوں کی تعلیم و بحالی کے لیے غیر سرکاری ادارہ قائم کیا، جس کے ذریعے 300 سے زائد بچوں کو مشقت سے نجات دلانے میں مدد ملی۔بھارت میں بچوں سے مشقت کے خاتمے کے لیے مختلف قوانین اور اقدامات کے باوجود اس مسئلے پر قابو پانا اب بھی ایک بڑا چیلنج ہے۔