ملی بوبی براؤن اور جیک بونجیوی نے دوسرے بچے کو گود لے لیا

ملی بوبی براؤن اور جیک بونجیوی نے دوسرے بچے کو گود لے لیا

Sep 18, 2026|ویب ڈیسک

 نیو یارک( شوبز ڈیسک) ہالی ووڈ اداکارہ ملی بوبی براؤن اور ان کے شوہر جیک بونجیوی نے اپنے خاندان میں دوسرے بچے کی آمد کا اعلان کردیا۔’اسٹرینجر تھنگز‘ کی اداکارہ نے 17 ستمبر کو سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ خوشخبری شیئر کرتے ہوئے نومولود کی پہلی جھلک بھی دکھائی۔ انہوں نے واضح کیا کہ جوڑے نے اس بار بھی بچے کو گود لیا ہے۔تصویر میں ملی بوبی براؤن کو اپنے نئے گود لیے گئے بیٹے کے ہاتھ تھامے دیکھا جاسکتا ہے۔ ان کے ہاتھ میں ’مام‘ تحریر والی انگوٹھی بھی نمایاں ہے۔ جوڑے نے اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے بچے کا چہرہ اور شناخت ظاہر نہیں کی۔ملی بوبی براؤن اور جیک بونجیوی نے مئی 2024 میں شادی کی تھی۔ جوڑے نے گزشتہ برس ایک بچی کو گود لینے کا اعلان کیا تھا، جبکہ اب انہوں نے دوسرے بچے، ایک بیٹے کو بھی اپنی فیملی کا حصہ بنا لیا ہے۔