مائیکل وان کی آئی پی ایل پالیسی پر انگلش بورڈ پر تنقید، جوفرا آرچر پر سوالات اٹھا دیے

2 گھنٹے قبل
مائیکل وان کی آئی پی ایل پالیسی پر انگلش بورڈ پر تنقید، جوفرا آرچر پر سوالات اٹھا دیے

لاہور ( سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے آئی پی ایل کو ترجیح دینے پر انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ایک ٹی وی پروگرام کے دوران مائیکل وان نے فاسٹ بولر جوفرا آرچر کے حوالے سے بھی سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں کو اہم ٹیسٹ سیریز سے قبل آئی پی ایل جاری رکھنے کی اجازت دینا تشویشناک ہے۔انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کی اہم ٹیسٹ سیریز شروع ہونے جا رہی ہے، لیکن اس کے باوجود آرچر انڈیا میں موجود ہیں، جو کہ ٹیم کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔مائیکل وان کے مطابق ایسا محسوس ہوتا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ اور ای سی بی کے درمیان بعض معاملات طے پائے ہیں، جس کے باعث بعض کھلاڑیوں کو آئی پی ایل میں کھیلنے کی اجازت دی گئی ہے۔ان کے اس بیان کے بعد کرکٹ حلقوں میں ایک نئی بحث شروع ہو گئی ہے کہ کیا فرنچائز کرکٹ بین الاقوامی کرکٹ پر اثر انداز ہو رہی ہے۔