لاہور ( سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے سابق کپتانوں کو اہم ذمہ داریاں دیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق سابق کپتان یونس خان کو پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے اور ساتھ ہی قومی سلیکشن کمیٹی میں شامل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔اسی طرح سابق آل راؤنڈر محمد حفیظ کو ڈائریکٹر کرکٹ انٹرنیشنل کی ذمہ داری دیے جانے کا امکان ہے، جبکہ انہیں سلیکشن کمیٹی میں بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ٹیسٹ ٹیم کے موجودہ کوچ سرفراز احمد اور کپتان شان مسعود کو ان عہدوں سے ہٹائے جانے کا امکان بھی زیر غور ہے۔مزید بتایا گیا ہے کہ سرفراز احمد پاکستان شاہین ٹیم کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں بدستور جاری رکھیں گے۔
پی سی بی میں بڑی تبدیلیوں کا امکان، سابق کپتانوں کو اہم ذمہ داریاں ملنے کی تجویز
8 گھنٹے قبل