دورہ بنگلادیش کیلئے ٹیم میں بڑی تبدیلیاں متوقع، نئے چہروں کی شمولیت کا امکان

2 دن قبل
دورہ بنگلادیش کیلئے ٹیم میں بڑی تبدیلیاں متوقع، نئے چہروں کی شمولیت کا امکان

لاہور( سپورٹس ڈیسک) دورہ بنگلادیش کے لیے قومی ٹیسٹ ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، سلیکشن کے عمل میں اہم پیش رفت سامنے آ گئی۔ذرائع کے مطابق قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان آئندہ ہفتے متوقع ہے جبکہ منتخب کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ انتیس اپریل سے کراچی میں شروع ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سلیکٹرز نے کھلاڑیوں کے ناموں پر غور و خوض شروع کر دیا ہے اور گزشتہ برس جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کھیلنے والی ٹیم میں تین سے چار تبدیلیاں متوقع ہیں۔ٹیم انتظامیہ میں بھی رد و بدل کا امکان ہے، اظہر محمود کی جگہ سرفراز احمد کو ہیڈ کوچ مقرر کیے جانے کا امکان ہے جبکہ کھلاڑیوں کے انتخاب میں بھی ان کی رائے کو اہمیت دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق وکٹ کیپر بلے باز روحیل نذیر کو بھی اسکواڈ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچز آٹھ اور سولہ مئی کو کھیلے جائیں گے۔