میکلمور نے نیوجرسی کنسرٹ کو فلسطین سے اظہار یکجہتی میں بدل دیا

میکلمور نے نیوجرسی کنسرٹ کو فلسطین سے اظہار یکجہتی میں بدل دیا

Sep 7, 2026|ویب ڈیسک

نیو یارک( شوبز ڈیسک) امریکی ریپر میکلمور نے نیوجرسی میں ہونے والے کنسرٹ کو فلسطین کے حق میں اظہارِ یکجہتی کے مظاہرے میں تبدیل کردیا۔کنسرٹ کے دوران پرفارم کرتے ہوئے میکلمور نے ’’فلسطین کو آزاد کرو‘‘ کے نعرے لگائے اور کہا کہ غزہ اور مغربی کنارے کے عوام جان لیں کہ انہیں فراموش نہیں کیا گیا۔امریکی ریپر نے اپنا گانا ’’ہندز ہال‘‘ بھی پیش کیا، جبکہ اسٹیج کی اسکرین پر غزہ کے مناظر اور فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی پر مبنی پیغامات دکھائے گئے۔تقریب میں تقریباً 80 ہزار افراد کی موجودگی کے دوران گلے میں فلسطینی کفایہ ڈالے میکلمور نے کہا کہ دنیا کا ہر انسان مساوی آزادی کا حق دار ہے۔میکلمور نے کنسرٹ کے دوران ایران، لبنان، کیوبا اور سوڈان کے لیے بھی آزادی کے نعرے لگائے۔