لولا دا سلوا چوتھی بار برازیل کے صدر منتخب، 51.75 فیصد ووٹ حاصل

لولا دا سلوا چوتھی بار برازیل کے صدر منتخب، 51.75 فیصد ووٹ حاصل

Oct 26, 2026|ویب ڈیسک

برازیل( مانیٹرنگ ڈیسک) برازیل کے بائیں بازو کے رہنما لوئس اناسیو لولا دا سلوا نے صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کامیابی حاصل کرکے چوتھی بار ملک کے صدر منتخب ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔انتخابی نتائج کے مطابق لولا دا سلوا نے 51.75 فیصد ووٹ حاصل کیے، جبکہ ان کے دائیں بازو کے حریف بولسونارو کو 48.25 فیصد ووٹ ملے۔ووٹنگ کے دوران سفری اور ٹرانسپورٹ مسائل کے باعث سپریم کورٹ نے پولنگ کا وقت 2 گھنٹے بڑھانے کا حکم دیا، جس کے بعد ووٹنگ شام 7 بجے تک جاری رہی۔لولا دا سلوا اس سے قبل 2003ء سے 2011ء تک دو مرتبہ صدر رہ چکے ہیں، جبکہ 2023ء میں تیسری بار اقتدار میں آئے تھے۔ تازہ کامیابی کے بعد وہ برازیل کی تاریخ میں 4 مرتبہ صدر منتخب ہونے والے پہلے رہنما بن گئے ہیں۔