ایل پی جی یکم ستمبر سے 4 روپے 33 پیسے فی کلو مہنگی

ایل پی جی یکم ستمبر سے 4 روپے 33 پیسے فی کلو مہنگی

Sep 1, 2026|ویب ڈیسک

اسلام آباد( کامرس ڈیسک) یکم ستمبر سے ایل پی جی کی قیمت میں 4 روپے 33 پیسے فی کلو اضافہ کردیا گیا ہے۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے ایل پی جی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمت 258 روپے 65 پیسے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔اوگرا کے مطابق 11.8 کلو گرام کے گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 51 روپے 17 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔اضافے کے بعد 11.8 کلو گرام کے ایل پی جی سلنڈر کی نئی قیمت 3 ہزار 52 روپے 9 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔