ناروے( کامرس ڈیسک)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ناروے کے دورے کے موقع پر اوسلو میں بھارتی سفارتخانے اور پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے تحریکِ کشمیر ناروے کی جانب سے پُرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرے میں سیاسی، سماجی اور مذہبی رہنماؤں سمیت پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے مرد، خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔مظاہرین نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں، اقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک، اسلاموفوبیا اور جبر کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔مقررین نے کہا کہ بھارتی حکومت کشمیری عوام کے بنیادی حقوق سلب کر رہی ہے اور عالمی برادری کو اس صورتحال کا فوری نوٹس لینا چاہیے۔انہوں نے اقوام متحدہ، ناروے کی حکومت اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کو حقِ خودارادیت دلانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔احتجاجی رہنماؤں نے مزید کہا کہ مودی حکومت کو انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں پر جوابدہ ٹھہرایا جائے اور بھارت میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے بین الاقوامی سطح پر دباؤ بڑھایا جائے۔
اوسلو میں مودی کے دورے کے خلاف کشمیری و پاکستانی کمیونٹی کا احتجاج
1 گھنٹے قبل