کراچی میں آٹا سب سے مہنگا، 20 کلو تھیلا 3200 روپے کا ہوگیا

کراچی میں آٹا سب سے مہنگا، 20 کلو تھیلا 3200 روپے کا ہوگیا

Aug 29, 2026|ویب ڈیسک

کراچی( کامرس ڈیسک) ملک میں آٹے کے نرخ مسلسل بڑھ رہے ہیں، جبکہ کراچی کے شہری سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔ادارہ شماریات کی تازہ رپورٹ کے مطابق کراچی میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 200 روپے بڑھ کر 3200 روپے ہوگئی ہے، جو ملک بھر میں سب سے زیادہ قیمت ہے۔دیگر شہروں میں بھی آٹا مہنگا فروخت ہورہا ہے۔ اسلام آباد میں 20 کلو کا تھیلا 3093 روپے، پشاور میں 3100، راولپنڈی میں 3067، حیدرآباد میں 2940 اور بنوں میں 2900 روپے کا ہے۔کوئٹہ میں آٹے کے تھیلے کی قیمت 2850 روپے، سرگودھا، ملتان، سیالکوٹ اور گوجرانوالہ میں 2800 روپے، بہاولپور میں 2740، لاڑکانہ اور خضدار میں 2700، سکھر میں 2500، لاہور میں 2300 جبکہ فیصل آباد میں 2200 روپے ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ روزمرہ استعمال کی بنیادی غذا بھی ان کی پہنچ سے دور ہوتی جارہی ہے۔ انہوں نے حکومت سے آٹے کی قیمتوں میں اضافے کو روکنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔