اباسین خبر

جسٹن ٹروڈو کی امریکا کے گول پر خوشی منانے کی ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا پر دلچسپ ردعمل

جسٹن ٹروڈو کی امریکا کے گول پر خوشی منانے کی ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا پر دلچسپ ردعمل

ٹورونٹو ( شوبز ڈیسک) سابق کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی امریکا کے گول پر جشن منانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ویڈیو میں جسٹن ٹروڈو کے خوشی کے اظہار پر صارفین کی جانب سے دلچسپ اور مزاحیہ تبصرے سامنے آ رہے ہیں۔ بعض صارفین نے کہا کہ محبت انسان سے کیا کیا کروا دیتی ہے۔ویڈیو میں امریکی گلوکارہ و اداکارہ کیٹی پیری بھی ٹروڈو کے ساتھ موجود نظر آئیں، جس نے اس واقعے کو مزید توجہ کا مرکز بنا دیا۔صارفین نے یہ بھی نشاندہی کی کہ فیفا ورلڈ کپ کے دوران کینیڈا نے ٹورنٹو میں اپنی تاریخ کے پہلے ورلڈ کپ میچ کی میزبانی کی۔مزید یہ کہ سابق وزیراعظم کو کینیڈا کے بجائے امریکا کے افتتاحی میچ میں موجود دیکھ کر سوشل میڈیا پر مختلف قیاس آرائیاں اور تبصرے کیے جا رہے ہیں۔