غزہ میں اسرائیلی حملے، ایک خاندان کے تین افراد سمیت پانچ جاں بحق

غزہ میں اسرائیلی حملے، ایک خاندان کے تین افراد سمیت پانچ جاں بحق

Aug 29, 2026|ویب ڈیسک

مقبو ضہ بیت المقدس( مانیٹرنگ ڈیسک)غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے، مختلف علاقوں میں ہونے والی کارروائیوں کے نتیجے میں پانچ فلسطینی جاں بحق ہوگئے، جن میں ایک ہی خاندان کے تین افراد بھی شامل ہیں۔ تازہ حملوں میں پانچ فلسطینیوں کی ہلاکت کی اطلاعات مقامی طبی ذرائع نے بھی دی ہیں۔مقامی ذرائع کے مطابق غزہ شہر کے مشرقی علاقے المشہرہ میں بے گھر فلسطینیوں کے لیے قائم خیمے کو اسرائیلی ڈرون نے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوا۔خان یونس کے ناصر اسپتال کے ذرائع کے مطابق القارہ کے علاقے میں المطاحین چوک کے قریب ہونے والے حملے کے بعد تین فلسطینیوں کی لاشیں اسپتال منتقل کی گئیں۔ عینی شاہدین کے مطابق جاں بحق افراد میں دو بھائی اور ان کا کزن شامل تھے اور تینوں کا تعلق عبدین خاندان سے تھا۔دوسری جانب غزہ شہر کے جنوب مغربی علاقے صبرا میں بھی اسرائیلی حملے کے نتیجے میں ایک فلسطینی جاں بحق ہوا۔ جنگ بندی کے باوجود غزہ میں اسرائیلی حملوں اور ہلاکتوں کا سلسلہ جاری رہنے کی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔