غزہ( مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کی جانب سے فلسطینی آبادی پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے، مختلف علاقوں میں گھروں پر پتھراؤ، جلاؤ گھیراؤ اور آنسو گیس کی شیلنگ کے واقعات پیش آئے ہیں۔فلسطینی خبر رساں ادارے ’’وفا‘‘ کے مطابق الخلیل میں مسلح آبادکاروں نے فلسطینی شہریوں کے گھروں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہری اور ایک غیر ملکی کارکن زخمی ہو گئے۔رپورٹ کے مطابق صیہونی آبادکاروں نے شعب البطم کے علاقے میں محمد الجبارین کے گھر پر حملہ کیا، جس میں ان کے بیٹے فادی الجبارین زخمی ہوئے جبکہ گھر کو بھی نقصان پہنچا۔ادھر رام اللہ کے قریب گاؤں المغیر میں اسرائیلی آبادکاروں نے فلسطینی آبادی پر حملہ کرتے ہوئے جلاؤ گھیراؤ کیا اور آنسو گیس کے شیل فائر کیے، جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کے حملے، فلسطینی اور غیر ملکی شہری زخمی
2 گھنٹے قبل