غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے، متعدد مکانات تباہ، ہلاکتیں اور زخمی ہونے کی اطلاعات

غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے، متعدد مکانات تباہ، ہلاکتیں اور زخمی ہونے کی اطلاعات

Jul 24, 2026|ویب ڈیسک

غزہ( مانیٹرنگ ڈیسک) غزہ شہر میں اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں کم از کم دو افراد جاں بحق ہو گئے، جبکہ مختلف علاقوں میں ہونے والی مزید فضائی کارروائیوں سے متعدد رہائشی مکانات تباہ اور کئی افراد زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔مقامی ذرائع کے مطابق غزہ شہر کی الجلا اسٹریٹ پر واقع ایک رہائشی مکان کو فضائی حملے میں نشانہ بنایا گیا۔ الشفا ہسپتال کے ذرائع نے اس حملے میں کم از کم دو افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فضائی حملوں کے دوران البریج اور جبالیہ پناہ گزین کیمپوں سمیت غزہ شہر کے الزیتون اور تل الہویٰ علاقوں میں بھی متعدد رہائشی عمارتیں تباہ ہو گئیں۔دریں اثنا غزہ شہر کے جنوب مشرقی علاقے الزیتون میں ایک عمارت پر حملے کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ تاہم زخمیوں کی حتمی تعداد فوری طور پر سامنے نہیں آ سکی۔