لبنان میں اسرائیلی حملہ، اہم پل تباہ

14 گھنٹے قبل
لبنان میں اسرائیلی حملہ، اہم پل تباہ


صنعاء ( مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل کے فضائی حملے میں لبنان کے مشرقی علاقے میں صحر اور مشغره کو ملانے والا اہم پل تباہ ہو گیا ہے۔لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے اس سے قبل علاقے میں دو پلوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی تھی تاکہ فوجی امداد اور سازوسامان کی ترسیل کو روکا جا سکے۔اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری نقشے میں دونوں پل تقریباً سو میٹر کے فاصلے پر دکھائے گئے تھے، جبکہ حملے کے بعد علاقے میں آمد و رفت شدید متاثر ہوئی ہے۔مقامی شہریوں اور کسانوں کو نقل و حرکت میں دشواری کا سامنا ہے، جبکہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر عالمی برادری کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔