اسرائیل کا حماس رہنما عزالدین الحداد کو شہید کرنے کا دعویٰ

2 گھنٹے قبل
اسرائیل کا حماس رہنما عزالدین الحداد کو شہید کرنے کا دعویٰ

غزہ( مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ فضائی حملے میں حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے سینئر رہنما عزالدین الحداد کو شہید کر دیا گیا ہے۔اسرائیلی فضائیہ نے غزہ شہر کے علاقے رمل میں ایک رہائشی اپارٹمنٹ کو نشانہ بنایا، جس کے بعد حکام کے مطابق الحداد کی ہلاکت کی تصدیق موصول ہوئی۔فلسطینی ذرائع کے مطابق عزالدین الحداد القسام بریگیڈ کی پانچ رکنی اعلیٰ کونسل کے آخری زندہ رکن تھے، جو سابق رہنماؤں کی شہادت کے بعد تشکیل دی گئی تھی۔اطلاعات کے مطابق اسی حملے میں ایک گاڑی کو بھی نشانہ بنایا گیا جس میں سوار چار افراد شہید ہوئے۔دوسری جانب حماس یا القسام بریگیڈ کی جانب سے تاحال اسرائیلی دعوے پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔