ایرانی صدر نے امن کیلئے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا
Sep 1, 2026|ویب ڈیسک
بشکیک(مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امن کے قیام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے اسلام آباد مذاکرات کے کردار کو بھی اجاگر کیا ہے۔بشکیک میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر نے پاکستان کی امن کے لیے کی جانے والی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا۔مسعود پزشکیان نے کہا کہ برادر ملک پاکستان نے امن کے قیام میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے اپنی تقریر میں اسلام آباد مذاکرات کا بھی خصوصی طور پر ذکر کیا۔ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ دنیا میں امن کے لیے اسلام آباد مذاکرات کے کردار کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں چین اور روس کے صدور کے درمیان والی نشست پر موجود ہیں۔