ایرانی قوم کی استقامت نے دنیا کو حیران کردیا،پیوٹن

ایرانی قوم کی استقامت نے دنیا کو حیران کردیا،پیوٹن

Oct 2, 2026|ویب ڈیسک

ماسکو( مانیٹرنگ ڈیسک)روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ ایرانی قوم کی ہمت اور ثابت قدمی نے دنیا کی توجہ حاصل کرلی ہے، جبکہ عالمی برادری ایران میں جاری واقعات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ماسکو میں والڈائی ڈسکشن کلب کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پیوٹن نے کہا کہ ایرانی عوام کی بہادری اور مشکلات کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت قابلِ توجہ ہے۔روسی صدر کے مطابق ایران کی سیاسی قیادت، مسلح افواج اور پاسدارانِ انقلاب میں بڑی تعداد میں ایسے افراد موجود ہیں جو ملک اور قوم کے لیے قربانی دینے پر آمادہ ہیں۔پیوٹن نے ایران سے متعلق روس کے سفارتی مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ماسکو آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے اور ایران پر عائد پابندیاں ختم ہونے کا خواہاں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ روس کی جانب سے ایران کے افزودہ یورینیم کو ملک سے باہر منتقل کرنے میں معاونت کی پیشکش بھی برقرار ہے۔یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی کے باعث خطے میں ممکنہ مزید فوجی تصادم اور سفارتی کوششیں دونوں زیرِ بحث ہیں۔