ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی روس پہنچ گئے، پیوٹن سے اہم ملاقات متوقع

6 گھنٹے قبل
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی روس پہنچ گئے، پیوٹن سے اہم ملاقات متوقع

تہران( مانیٹرنگ ڈیسک)ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ پہنچ گئے ہیں جہاں ان کی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے اہم ملاقات متوقع ہے۔ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق عباس عراقچی کا طیارہ مخصوص کال سائن کے ساتھ روانہ ہوا جو اٹھائیس فروری کو شہر میناب کے ایک پرائمری اسکول پر مبینہ امریکی و اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے بچوں کی یاد میں رکھا گیا تھا۔رپورٹس کے مطابق یہ دورہ ایران اور روس کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کے لیے ایک اہم سفارتی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، علاقائی اور تزویراتی امور پر تفصیلی بات چیت کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔