فیفا ورلڈ کپ 2026 سے قبل ایرانی فٹبال ٹیم کا ویزہ مسئلہ حل

2 گھنٹے قبل
فیفا ورلڈ کپ 2026 سے قبل ایرانی فٹبال ٹیم کا ویزہ مسئلہ حل

 میکسیکو ( سپورٹس ڈیسک)ایران کی قومی فٹبال ٹیم کے کھلاڑیوں کو فیفا ورلڈ کپ 2026 سے قبل میکسیکو کے ویزے جاری کر دیے گئے ہیں، جس کے بعد ٹیم کی تیاریوں میں ایک اہم انتظامی رکاوٹ ختم ہو گئی ہے۔ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق میکسیکو کے سفارت خانے نے ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں موجود ایرانی کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز کو ویزے جاری کیے ہیں۔ اس وقت ایرانی اسکواڈ ترکیہ میں تربیتی کیمپ میں مصروف ہے۔رپورٹس کے مطابق ورلڈ کپ کے دوران میکسیکو ایران کی ٹیم کا بیس کیمپ ہوگا، جبکہ گروپ مرحلے کے تینوں میچز امریکا میں کھیلے جائیں گے۔ایرانی ٹیم 6 جون کو ترکیہ سے میکسیکو روانہ ہوگی تاکہ عالمی ایونٹ کی تیاریوں کو حتمی شکل دی جا سکے۔واضح رہے کہ ورلڈ کپ سے قبل ویزوں کا مسئلہ ایران کے لیے ایک بڑی رکاوٹ سمجھا جا رہا تھا، تاہم اب ویزوں کے اجرا کے بعد غیر یقینی صورتحال ختم ہو گئی ہے۔