واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی جنگ میں جوہری ہتھیار استعمال نہیں کیے جائیں گے۔وائٹ ہاؤس میں ایک تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے حامی نہیں اور یہ کسی کے لیے بھی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ ایران کے ساتھ ایک مضبوط اور طویل المدتی معاہدہ چاہتا ہے، جو فوری طور پر بھی ممکن ہے، لیکن وہ ایسا معاہدہ چاہتے ہیں جو مستقل بنیادوں پر قائم رہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ ایران کو کسی حتمی فیصلے کے لیے جلدی میں نہیں لانا چاہتے، تاہم طویل انتظار بھی نہیں کریں گے۔ایران سے متعلق بات کرتے ہوئے امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ حالیہ کشیدگی کے دوران ایران کی فوجی صلاحیتوں کو نقصان پہنچا ہے اور ان کے مطابق ایرانی بحریہ، فضائیہ اور فضائی دفاعی نظام کو کمزور کیا گیا ہے۔
ایران کے خلاف جوہری ہتھیار استعمال نہیں کریں گے، طویل المدتی معاہدہ چاہتے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
9 گھنٹے قبل