ایران جنگ طویل ہوئی تو عالمی معیشت کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں: آئی ایم ایف سربراہ

4 گھنٹے قبل
ایران جنگ طویل ہوئی تو عالمی معیشت کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں: آئی ایم ایف سربراہ

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی سربراہ کرسٹالینا جارجیوا نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران کے خلاف جاری کشیدگی اور ممکنہ جنگ 2027 تک طول پکڑتی ہے تو اس کے عالمی معیشت پر سنگین اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔کرسٹالینا جارجیوا کے مطابق اس سے قبل آئی ایم ایف نے یہ اندازہ لگایا تھا کہ امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف کارروائیوں کے باعث عالمی معاشی ترقی میں صرف معمولی سست روی اور قیمتوں میں محدود اضافہ ہوگا، تاہم موجودہ حالات میں یہ ابتدائی تخمینے غیر مؤثر ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر تنازع طویل ہو جاتا ہے اور عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں تقریباً 125 ڈالر فی بیرل کے قریب برقرار رہتی ہیں تو اس صورت میں عالمی معیشت کو کہیں زیادہ سنگین اور منفی اثرات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔