زیورچ ( سپورٹس ڈیسک) فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو نے واضح کیا ہے کہ ایران اپنے ورلڈ کپ 2026 کے میچز طے شدہ مقامات یعنی امریکا میں ہی کھیلے گا۔انفانٹینو کے اس بیان نے ان قیاس آرائیوں کو ختم کرنے کی کوشش کی ہے جن میں کہا جا رہا تھا کہ ایران اپنے میچز امریکا کے بجائے میکسیکو منتقل کروانا چاہتا ہے۔ایرانی فٹبال فیڈریشن نے حال ہی میں تصدیق کی تھی کہ وہ سیکیورٹی خدشات کے باعث میچز کی منتقلی پر بات چیت کر رہی ہے، جبکہ میکسیکو کی صدر نے بھی عندیہ دیا تھا کہ ان کا ملک ایران کے ابتدائی میچز کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔تاہم انفانٹینو نے دوٹوک مؤقف اپناتے ہوئے کہا کہ تمام میچز ڈرا کے مطابق ہی ہوں گے اور کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔
ایران ورلڈ کپ میچز امریکا میں ہی کھیلے گا:فیفا صدر کا واضح اعلان
3 گھنٹے قبل