ایران کی سعودی عرب کو حوثیوں سے مذاکرات میں تعاون کی پیشکش
Oct 12, 2026|ویب ڈیسک
تہران ( مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب اور ایران کے وزرائے خارجہ کے درمیان خطے میں بڑھتی کشیدگی اور اس میں کمی لانے کی کوششوں کے حوالے سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔سعودی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق یہ گفتگو ایسے وقت میں ہوئی ہے جب یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب پر حملوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ تہران، سعودی عرب اور یمن کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون کرنے کو تیار ہے۔خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان اس رابطے کو اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔