بحرینی اپنی حدود میں رہیں،ایران کی بحرین کو سخت وارننگ

بحرینی اپنی حدود میں رہیں،ایران کی بحرین کو سخت وارننگ

Jun 29, 2026|ویب ڈیسک

تہران( مانیٹرنگ ڈیسک)ایران نے بحرین کو خبردار کیا ہے کہ اگر اسے اشتعال دلایا گیا تو بھرپور ردعمل دیا جائے گا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر علی اکبر ولایتی نے کہا کہ بحرینی حکام کو سنجیدہ وارننگ دی جا رہی ہے کہ وہ اپنی حدود میں رہیں، اپنی تقدیر سے نہ کھیلیں اور ایران کو سخت فیصلے کرنے پر مجبور نہ کریں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران نے جمعہ اور ہفتہ کو ہونے والے امریکی حملوں کے بعد بحرین میں موجود امریکی بحریہ کے اڈے کو نشانہ بنایا۔