ایران پہلے کے مقابلے میں زیادہ مضبوط ہو چکا، ایرانی وزیر خارجہ

14 گھنٹے قبل
ایران پہلے کے مقابلے میں زیادہ مضبوط ہو چکا، ایرانی وزیر خارجہ

 تہران( مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اگر دوبارہ جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی گئی تو دنیا کو کئی نئے اور حیران کن حالات دیکھنے کو مل سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران پہلے کے مقابلے میں زیادہ مضبوط اور مکمل طور پر تیار ہے، اور کسی بھی ممکنہ فوجی کارروائی کا بھرپور اور سخت جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث مشرق وسطیٰ کی صورتحال ایک بار پھر غیر یقینی کیفیت اختیار کر گئی ہے۔ اس دوران عالمی برادری دونوں ممالک پر زور دے رہی ہے کہ وہ کشیدگی کم کرنے کے لیے مذاکرات کا راستہ اختیار کریں اور بات چیت کا سلسلہ جاری رکھیں۔