اباسین خبر

ایران: بندر عباس اور سیریک کے قریب دھماکوں جیسی آوازیں، تحقیقات جاری

ایران: بندر عباس اور سیریک کے قریب دھماکوں جیسی آوازیں، تحقیقات جاری

تہران( مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے ساحلی علاقے سیریک کے قریب اور اہم بندرگاہی شہر بندر عباس میں دھماکوں جیسی آوازیں سنے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ایرانی میڈیا کے مطابق سیریک کے قریب اچانک زور دار آوازیں سنائی دیں، جبکہ بندر عباس میں بھی دو مختلف مقامات پر دھماکوں جیسی آوازوں کی اطلاع ملی ہے۔تاہم حکام کی جانب سے ان واقعات کی نوعیت اور وجوہات کے بارے میں تاحال کوئی باضابطہ وضاحت سامنے نہیں آئی، اور صورتحال کی تحقیقات جاری ہیں۔