ایران میں علی خامنہ ای کی آخری رسومات پر 6 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان
Jul 1, 2026|ویب ڈیسک
تہران( مانیٹرنگ ڈیسک)ایرانی حکومت نے سابق سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات کے موقع پر 6 جولائی کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ایرانی حکومت کے ترجمان کے مطابق 8 جولائی کو ملک بھر میں یومِ سوگ بھی منایا جائے گا۔یاد رہے کہ ایران کے سابق سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای 28 فروری کو ایران پر ہونے والے ابتدائی امریکی حملے میں شہید ہوئے تھے۔دوسری جانب ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف جولائی کے پہلے ہفتے میں ایران کا دورہ کریں گے اور آیت اللّٰہ خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں شرکت کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف ایران کا دورہ مکمل کرنے کے بعد ترکیہ بھی جائیں گے۔