ممبئی ( سپورٹس ڈیسک)رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے بلے باز ٹم ڈیوڈ کو آئی پی ایل کے آئندہ سیزن کے پہلے میچ کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹم ڈیوڈ کو آئی پی ایل 2026 کے فائنل میں گجرات ٹائٹنز کے خلاف میچ کے دوران امپائر نتن مینن کی جانب جارحانہ انداز میں آئس بیگ پھینکنے کے واقعے پر سزا سنائی گئی۔یہ ان کی اس سیزن کی تیسری لیول ون خلاف ورزی تھی، جس کے بعد انہیں میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ اور دو ڈی میرٹ پوائنٹس دیے گئے۔ اس کے نتیجے میں گزشتہ 36 ماہ میں ان کے ڈی میرٹ پوائنٹس کی مجموعی تعداد پانچ تک پہنچ گئی، جس پر ایک میچ کی پابندی عائد کر دی گئی۔یہ واقعہ گجرات ٹائٹنز کی اننگز کے دسویں اوور میں پیش آیا جب واشنگٹن سندر کی گیند پر جورڈن کاکس کے کیچ کو امپائر نے ناٹ آؤٹ قرار دیا۔آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.9 کے تحت کسی کھلاڑی کی جانب سے امپائر یا کسی بھی فرد کی طرف خطرناک یا نامناسب انداز میں کرکٹ سامان پھینکنا قابل سزا جرم ہے۔واضح رہے کہ ٹم ڈیوڈ اس سے قبل بھی اس سیزن میں دو بار ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کر چکے ہیں۔
آئی پی ایل: ٹم ڈیوڈ پر ایک میچ کی پابندی، اگلے سیزن کا پہلا میچ نہیں کھیل سکیں گے
1 گھنٹے قبل