24 سال بعد انٹرنیشنل ہاکی کی پاکستان واپسی، جنوبی کوریا ٹیم جولائی میں دورہ کرے گی

4 گھنٹے قبل
24 سال بعد انٹرنیشنل ہاکی کی پاکستان واپسی، جنوبی کوریا ٹیم جولائی میں دورہ کرے گی

لاہور ( سپورٹس ڈیسک)پاکستان میں 24 سال بعد انٹرنیشنل ہاکی سرگرمیوں کی واپسی کی تصدیق ہوگئی ہے۔ جنوبی کوریا کی ہاکی فیڈریشن نے پاکستان میں اپنی ٹیم بھیجنے کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق جنوبی کوریا وہ پہلی قومی سینئر ٹیم ہوگی جو طویل عرصے بعد پاکستان کا دورہ کرے گی۔ دونوں ممالک کے درمیان میچز جولائی میں اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے۔پی ایچ ایف کے مطابق سیریز کا حتمی شیڈول آئندہ چند روز میں طے کر لیا جائے گا۔