ترکیہ میں اپوزیشن جماعت سی ایچ پی کے انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم، قیادت کی تبدیلی کا حکم

9 گھنٹے قبل
ترکیہ میں اپوزیشن جماعت سی ایچ پی کے انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم، قیادت کی تبدیلی کا حکم

انقرہ( مانیٹرنگ ڈیسک) ترکیہ کی ایک عدالت نے اپوزیشن جماعت ریپبلکن پیپلز پارٹی (سی ایچ پی) کے انٹرا پارٹی انتخابات کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔عدالتی فیصلے کے مطابق موجودہ چیئرمین اوزگُر اوزل کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے جبکہ سابق چیئرمین کمال قلیچ دار اوغلو کو دوبارہ پارٹی کی قیادت سنبھالنے کا حکم دیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اوزگُر اوزل پر پارٹی انتخابات کے دوران مبینہ بے ضابطگیوں اور ووٹوں کی خرید و فروخت جیسے الزامات عائد کیے گئے تھے۔فیصلے کے بعد اوزگُر اوزل نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے کو سپریم کورٹ آف اپیلز میں چیلنج کیا گیا ہے اور انہیں امید ہے کہ اعلیٰ عدالت اس فیصلے کو کالعدم قرار دے گی۔ان کا کہنا تھا کہ نہ پارٹی اور نہ ہی ملک ایسے فیصلوں کے آگے جھکے گا۔دوسری جانب برطانوی میڈیا کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیموں نے اس عدالتی کارروائی کو سیاسی انتقام قرار دیا ہے۔